وژن، مشن اور بنیادی اقدار
کشف کا وژن
"ما لی سہولیات سب کیلئے، صنفی اعتبارسے منصفانہ اور خوشحال معاشرے میں ۔”
کشف کا مشن
غربت کے خاتمے کے لئے عزت و وقار کے ساتھ بہترین مائیکروفنانس کی سہولیات کم آمدنی والے گھرانوں خاص کر خواتین کے لیے تاکہ وہ رابطوں اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے معاشی اور سماجی تبدیلی کا حصہ بن سکیں
کشف کی قدریں
- ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ خدمت کرنے کا عزم
کشف فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کلائنٹ اور سٹاف کے ساتھ تعلق ایمانداری اور باہمی وقار پر مبنی ہو ۔ اس کا مقصد ایمانداری کو ہر سطح پر اپناتا اور تمام وعدوں کی پاسداری کرتا ہے۔
- قابلیت ، انفرادیت ، باہمی احترام اور ٹیم ورک کا عزم
کشف فاؤنڈیشن کام کی جگہ پر ٹیم ورک اور وقار پر یقین رکھتی ہے جس میں باہمی احترام اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مساوی مواقع کو یقینی بنانا اور مناسب ری ڈریسل چینلز تک رسائی کے ساتھ ایک منصفانہ اور شفاف تشخیصی طریقہ کار شامل ہے۔
- پروڈکٹس اور لین دین کے طریقہ کار میں جدیدیت کا عزم
کشف فاؤنڈیشن مسلسل سیکھنے ، اپنانے اور آگے بڑھنے میں یقین رکھتا ہے نا کہ تبدیلی پر مثبت ردعمل کیا جا سکے
- ادارے اور کلائنٹ کی خود انحصاری کا عزم
کشف فاؤنڈیشن ادارے اور کلائنٹ کی دیرپا Sustainability پر یقین رکھتا ہے اور ان کی خود انحصاری کو مدنظر رکھتے ہو ئے اپنے تمام طریقہ کار ، پروڈکٹس اور سروسز میں بہتری لانے کے لیے مسلسل کو شاں رہتا ہے ۔
- شفافیت کا عزم
مارکیٹ لیڈر کے مقام کو حاصل کرنے کے لیے کشف فاؤنڈیشن اپنے تمام کاموں کو بہترین طریقے سے سرانجام دیتا ہے۔ کشف کلائنٹ کو احترام اور پروفیشنل رویے سے مطئمن کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے اور ہر وقت مسائل کا حل نکالنے کا رویہ اختیار کرتا ہے کشف اپنی تمام سرگرمیوں کو مکمل شفافیت سے سرانجام دیتا ہے اور اپنے تمام کاروباری مراحل میں مکمل احتساب (Accountability) کو یقینی بناتا ہے ۔ کشف ایک قابل احترام اور پیشہ ورانہ رویہ کے ذریعے صارفین کی اطمینان کو یقینی بناتا ہے اور اس کا مقصد تمام کاموں میں مسئلہ حل کرنے کے طریقہ کار کی طرف ہے۔ کشف اپنی تمام سرگرمیاں مکمل شفافیت اور اپنے تمام کاروباری طریقوں کے لیے اعلیٰ سطحی جوابدہی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔
- سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری کا عزم
کشف فاؤنڈیشن ایک ذمہ دار ادارہ ہے جو کہ دیرپا Sustainability اور ماحول کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے ۔ کشف اپنے کاروباری مقاصد کے ساتھ ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داری کو بھی یکساں طور پر پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کشف اپنے کاروباری اہداف کے ساتھ ماحولیاتی اور سماجی ذمہ داری کو متوازن کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔