ایوارڈز اور کامیابیاں
کشف فاؤنڈیشن نےUNویمن ایشیا پیسیفک کے وومنز ایمپاورمنٹ پرنسپل ایوارڈز -2020 میں ایکشن ایوارڈ COVID-19 جیتا ۔
کشف فاؤنڈیشن واحد پاکستانی مائیکرو فنانس ادارہ تھا جس نے اپنے پروگرام "کرونا کی وجہ سے اپنے کاروبار کو متاثر نہ ہونے دیں” کے لیے COVID-19 ایکشن جیتا جو Pandemicکے بعد خواتین مائیکرو انٹرپرینیورز کو اپنے کاروبار کی تعمیر نو کے لیے مالی اور غیر مالیاتی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔
پاکستان ویمن فیسٹیول - 2017 کی طرف سے شاندار " اچیومنٹ ایوارڈ"۔
کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشانہ ظفر کو پاکستان ویمن فیسٹیول 2017 میں ڈیسنٹ ورک اور اکنامک گروتھ کی کیٹیگری کے لیے آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
کشف کی ڈرامہ سیری اڈاری (Udaari) نے IPPAایوارڈز 2017 میں جیتا تھا۔
2017میں لندن میں منعقدہ IPPA(انٹرنیشنل پاکستانPrestigeایوارڈز) میں اڈاری نے بہترین ڈرامہ سیریل اور بہترین اداکارکی کیٹاگیری میں جیت حاصل کی ۔
ف فاؤنڈیشن نے 2017 میں اپنا دوسرا اسمارٹ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔
کشف فاؤنڈیشن کو اس بات پر فخر ہے کہ اسےاپنے کلائنٹ کے تحفظ پر عمل پیرا ہونے اور انکی دیکھ بھال کے بین الاقوامی معیارپر پورا اترنے پر دوسرا اسمارٹ سرٹیفیکیشن ملا ہے۔
کشف کلائنٹ کو 2016 میں N-Peace ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہری پور سے تعلق رکھنے والی کشف کلائنٹ رضوانہ بی بی کو 2016 میں اپنی کمیونٹی کی خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے N-Peace Award سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ خیبر پختونخواہ جیسے صوبہ میں پر امن طریقے سے لڑکیوں کو ملازمت کے قابل ہنر فراہم کرنے کی کوششوں کے صلے میں دیا گیا ۔ یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت تھا ، کہ جو کشف فاؤنڈیشن 1996 سے کم آمدنی والے گھرانوں ، خاص طور پر خواتین کو مائیکرو لون کے ذریعے ان کی زندگیوں میں پائیدار بہتری اور تبدیلی لانے کے لیےکوشاں ہے
کشف فاؤنڈیشن کو پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی جانب سے 2016 میں کامیابی سے سوشل آڈٹ کرنے پر سرٹیفیکیٹ آف ریکوگنیشن سے نوازا گیا
کشف فاؤنڈیشن کے لیے ایک SPI4 سوشل آڈٹ کا انعقاد کیا گیا جو سوشل پرفارمنس مینجمنٹ (SPM) اور کلائنٹ پروٹیکشن (CP) کو بہتر بناتا ہے۔ یہ آڈٹ JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے 2016 میں کیا تھا۔
کشف فاؤنڈیشن یورپی مائیکرو فنانس ایوارڈ - 2016 جیتنے والا پہلا پاکستانی ادارہ بن گیا
کشف فاؤنڈیشن کو 2016 میں لکسمبرگ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور کی جانب سے یورپی مائیکرو فنانس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے پہلی بار جیتنا گیا جو کہ پاکستان میں کم لاگت والے نجی اسکولوں کے لیے کریڈٹ اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر دیا گیا تھا۔
کشف فاؤنڈیشن نے اپنے ڈرامہ سیریل پرواز – 2016 کے لیے HUM AWARD ایوارڈز 2016 میں دو ایوارڈز جیتے
کشف فاؤنڈیشن کو HUM ایوارڈز 2016 میں "بہترین ڈرامہ سیریل جیوری چوائس” اور "بہترین ڈرامہ سیریل پاپولر چوائس” پر دو ایوارڈز ملے۔ یہ کشف کی دوسری ٹیلی ویژن پروڈکشن تھی جو کہ انڈسری میں Trailblazer (نئی سوچ یا راستہ دیکھانے والا ) کے طور پر ثابت ہو ا ۔ اس سیریل میں مرکزی تھیم کے طور پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے حساس موضوع، خواتین کی معاشی اختیار ات، قانونی رکاوٹیں، کم آمدنی والے گھرانوں کو درپیش مسائل، موسیقی کے ارد گرد سماجی ممنوعات اور شہری اور دیہی زندگی کے درمیان فرق جیسے دیگر موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔
کشف فاؤنڈیشن سمارٹ مہم - 2015 کے ذریعے تصدیق شدہ پہلی پاکستانی MFI بن گئی۔
کشف فاؤنڈیشن نے 22 دسمبر 2015 کو ورکنگ ویمن ڈے پر Leaders of Change کا مہر گڑھ ایوارڈ حاصل کیا۔ کشف کو یہ ایوارڈ کام کی جگہ پر صنفی برابری (Gender Equality) اور مواقع کو برقرار رکھنے پر پیش کیا گیا۔
پاکستان کی سمجھدار اور کامیاب خواتین - 2014
کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ(CCBPL)کی جانب سے پاکستانی خواتین کی کامیابیوں کو سرہانے کے لیے2013 میں سیوی اور کامیاب ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا، کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشنا ظفر کو ناممکن چیلنجوں پر قابو پانے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو فروغ دینے اور معاشرے پر مثبت اثرات ڈالنے کے حوالے سےیہ ایوارڈ دیا گیا۔
فاطمہ جناح ایوارڈ - 2014
کشف فاؤنڈیشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشنا ظفر کو 2014 میں حکومت پنجاب کی طرف سے ان کے سماجی کاروباری شخصیت اور بہترین کارگردگی پر فاطمہ جناح ایوارڈ دیا گیا ۔محترمہ فاطمہ جناح ایوارڈ ان با ہمت خواتین کو دیا جا تا ہے جنہوں نے اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دیکھائی ہو اور انکی وجہ سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئی ہو ۔
KFC نے کشف فاؤنڈ یشن کو کمیونٹی سروس ایوارڈ - 2013 سے نوازا
5 اکتوبر 2013 بروز ہفتہ کرسٹل ہال، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں کشف فاؤنڈیشن کو KFC کی جانب سے کم آمدنی والے گھرانوں بالخصوص خواتین کو مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے کے شعبے میں کمیونٹی سروس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ KFC کی طرف سے کمیونٹی سروس ایوارڈکے زریعے ان اداروں اور افراد کو سراہا اور تسلیم کیا جنہوں نے کمیونٹی کی ترقی کےلیے غیر معمولی لگن اور شراکت کا مظاہرہ کیا۔
2012 میں صارفین کے تحفظ اور ذمہ دار مالیات کے لیے اسمارٹ مہم ایوارڈ
سمارٹ Campaign مائیکرو فنانس لیڈرز کو ایک مشترکہ مقصد کےتحت متحد کرنے کی ایک عالمی کوشش کرتا ہے تا کہ کلائنٹس کو اس شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔
نیشنل ہیرو فاؤنڈیشن کی طرف سے ویمن آف انسپیریشن ایوارڈ - 2012
نیشنل ہیرو فاؤنڈیشن کا مقصد ہر عمر کے لوگوں کو پاکستان کے قومی ہیروز کے مثالی کام اور خدمات کے بارے میں روشناس کرانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انہیں نیشنل ہیرو ایوارڈ اور نیشنل میڈل آف آنر دے کر ان کی بہادری کا اعتراف کرنا ہے تاکہ نوجوان اور آنے والی نسلیں انہیں پہچان سکیں۔ ان کے نقش قدم پر چلیں۔ کشف فاؤنڈیشن کو یہ ایوارڈ خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کے شعبے میں ا ن کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
کشف کے منیجنگ ڈائریکٹر کو PAK POWER 100 ممتاز پاکستانیوں کی فہرست - 2012 میں رکھا گیا
یہ برٹش پاکستان ٹرسٹ کا ایک اقدام ہے۔ پاکستان پاور 100 بین الاقوامی پاکستانی کمیونٹی کے اندر سے صرف اعلیٰ ترین کامیابیوں کے اعزاز کے طور پر دیتا ہے۔ جو مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مردوں اور خواتین کی شاندار شراکت کو مثبت طور پر فروغ دیتے ہیں ۔کشف کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشنا ظفر کو کم آمدنی والے گھرانوں کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا تھا ۔
وائٹل وائسز کی طرف سے اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ - 2010
وائٹل وائسز گلوبل پارٹنرشپ ایک ممتاز غیر سرکاری تنظیم (این جی اوہے)جو دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی خواتین رہنماؤں اور سماجی کاروباری افراد کی شناخت، تربیت اور انہیں بااختیار بناتی ہے، اور انہیں ہم سب کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے کے قابل بناتی ہے۔ کشف کو یہ ایوارڈ ملک میں معاشی طور پر بااختیار بنانے پر ملا۔
دی ون وومن انیشیٹو (OWI) USAID ایوارڈ - 2009
دی ون وومن انیشیٹو ایک بین الاقوامی خواتین کو بااختیار بنانے کا فنڈ ہے جو 12 مئی 2008 کو سکریٹری آف اسٹیٹ کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس میں بہت سی این جی او کمیونٹی ، سفارتی نمائندے اور امریکی محکمہ خارجہ تعلق رکھتے ہیں۔
کشف فاؤنڈیشن 2008 میں فوربس کی طرف سے دنیا کے اپنے 50 اعلی MFIs میں 34 ویں نمبر پر ہے
فوربس ایک امریکی میگزین ہے جو فوربس Inc. کی ملکیت ہے یہ ہفتے میں دوبار شائع ہوتا ہے ۔اس میں فنانس، صنعت، سرمایہ کاری، اور مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی، مواسلات، سائنس اور قانون پر اصل مضامین شامل ہیں۔ اس کا صدر دفتر نیویارک میں ہے۔ کشف کو فوربس کی طرف سے دنیا کے ٹاپ 50 MFIs میں 34 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔
2007 میں Skoll Foundation USA کی طرف سے سال کا سماجی کاروباری شخص
Skoll فاؤنڈیشن سماجی کاروبار کے میدان میں ایک بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔جو کہ گزشتہ 13 سالوں کے دوران، 358 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم کے ساتھ بین الاقوامی 97 قابل ذکر سماجی کاروباری اور 80 تنظیموں میں سرمایہ کاری شامل ہے جو کہ پسماندہ کمیونٹیز کے لیے ایک روشن مستقبل بنا رہے ہیں۔ کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشنا ظفر کو 2007 میں کشف فاؤنڈیشن کے قیام اور ملک میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے انتھک محنت کرنے پر سال کی بہترین سماجی کاروباری شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
AGFUND انٹرنیشنل پرائز برائے مائیکرو کریڈٹ 2005
AGFUND پرائز کامیاب ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے، انہیں انعامات دیتا ہے اور ترقیاتی کاموں کی بہتری میں بہترین کردار ادا کرنے کے لیے ان کے اختراعی(Innovative) خیالات کو پھیلاتا ہے۔ کشف کو 2005 میں مائیکرو کریڈٹ کا بین الاقوامی انعام ملا۔
کشف کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ روشنا ظفر نے صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز 2005میں حاصل کیا
تمغہ امتیاز جس کا لفظی ترجمہ میڈل آف ایکسیلنس (Medal of Excellence)میں ہوتا ہے، ریاست پاکستان کی طرف سے ایک ریاستی منظم اعزاز ہے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی شہری کو ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے اور کشف کے منیجنگ ڈائریکٹر کو 2005 میں اس اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے نامزد ہونے پر فخر تھا۔
شواب فاؤنڈیشن 2003 کی طرف سے سوشل انٹرپرینیور ایوارڈ
شواب(Schwab) فاؤنڈیشن فار سوشل انٹرپرینیورشپ پائیدار سماجی innovation کے نمایاں ماڈلز کو اجاگر کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بے مثال پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یہ سماجی کاروباری افراد کی ایک منتخب کمیونٹی کی شناخت کرتا ہے اور اسے عالمی، علاقائی اور صنعتی ایجنڈوں کی تشکیل میں شامل کرتا ہے جو عالمی اقتصادی فورم کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے دنیا کی حالت کو بہتر بناتا ہے۔ کشف کو 2003 میں شواب فاؤنڈیشن کی طرف سے سوشل انٹرپرینیور ایوارڈ ملا۔
گرامین فاؤنڈیشن-USA 2002 کی طرف سے مائیکرو فنانس ایکسیلنس ایوارڈ
گرامین فاؤنڈیشن کی بنیاد 1997 میں گرامین بینک کے دوستوں نے مائیکرو فنانس پریکٹیشنرز(Practitioners) کو گرامین فلسفہ کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مدد کے لیے رکھی تھی۔ کشف فاؤنڈیشن کو مائیکرو فنانس کے شعبے میں اس کی خدمات کے اعتراف میں فاؤنڈیشن کی جانب سے مائیکرو فنانس ایکسیلنس(Excellence) ایوارڈ سے نوازا گیا۔